اوکاڑہ میں رکشہ ڈرائیور سڑک پر قتل ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل ڈکیتی میں مزاحمت کے نتیجہ میں ہوا۔
مقتول رکشہ ڈرائیور کا نام ریاض عرف راجو تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چار ڈاکو اوکاڑہ کے چک 55 ٹو ایل روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں کی جانب سے رکشا کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ رکشہ ڈرائیور راجو نے رکشہ نہ روکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر مر گیا۔
ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اوکاڑہ پولیس بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ شیریوں نے بڑھتے ہوئے جرائم پر وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔