ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
کیپشن: Mazahar Ali Akbar Naqvi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان بار نے بھی سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق جج کیخلاف کاروائی ہونی چاہئے،ریفرنس میں کہا گیاہے کہ معزز جج کے حوالے سامنے آنے والی آڈیوز نہایت اہمیت کی حامل ہیں،آڈیوز میں جج کے سامنے کیس مقرر کرنے پر زور دینے سے جج کے وقار پر اثر ہوا ہے، تمام شواہد اور حالات جج کی شہرت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

 ریفرنس میں مزید کہا گیاہے کہ جج کے بیٹے لاہور میں وکالت کر رہے ہیں،جج صاحب اپنی اتھارٹی کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، جج صاحب کی ہی وجہ سے انکی بیٹوں کو ہائی پروفائل مقدمات میں وکیل مقرر کیا جاتا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیاہے کہ جج صاحب نے اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بھی بنا رکھے ہیں،عوام اور بارز کے اعتماد کیلئے جج صاحب کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

Bilal Arshad

Content Writer