عوام کے چہروں پر مسکراہٹ میرابڑا انعام ہے، کامران خان ٹیسوری

عوام کے چہروں پر مسکراہٹ میرابڑا انعام ہے، کامران خان ٹیسوری
کیپشن: Kamran Khan Tesori, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ میرابڑا انعام ہے، اللہ تعالی کا شکر اس نے مجھے یہ سعادت عطا کی۔

 تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں بارہویں افطاری کے موقع پر گورنرسندھ عوام کے استقبال کے لئے گیٹ پر آگئے، اور گورنرہاؤس داخل ہونے والے ہر ایک سے فرداً فرداً مصافحہ اور خیریت معلوم کی۔ 
افطاری کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی افطار تسلسل سے جاری و ساری ہے۔گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھولنے پر فخرہے۔دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گھروں میں بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے، جہاں جہاں کوئی مسئلہ ہوگا، گورنر ہاؤس عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔عوامی گورنر کے خطاب پر عوام الناس کا بے حد مشکور ہوں۔عوام میں جانے کا سلسلہ نہیں توڑوں گا۔ 

گورنر سندھ  نے مزید کہا کہ خواتین کو مہندی کے لئے بلانے پر کچھ لوگوں کو اعتراض ہے۔ چاند رات کو خواتین کو مہندی لگانے کے ساتھ چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔

Bilal Arshad

Content Writer