(ویب ڈیسک) آج کل معروف بالی وڈ اداکارہ کی جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اداکارہ کی عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا کے ساتھ جلد شادی کا امکان ہے۔
دونوں کو گزشتہ دنوں ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جبکہ پری نیتی چوپڑا کی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر آمد کے بعد اداکارہ کی شادی کے حوالے سے افواہوں نے مزید آگ پکڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے نئے گانے 'یاد آتی ہے' کی ریلیز کی تیاری کے دوران پنجابی گلوکار ہارڈی سندھو نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پری نیتی کی شادی بالآخر ہو رہی ہے اور وہ خوش بہت ہیں۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پری نیتی بالآخر زندگی میں سیٹل ہو رہی ہیں اور ساتھ ہی اداکارہ کی شادی کے بارے میں کچھ تفصیلات کا انکشاف کیا۔
#aamAadmi Raghav Chaddha and #PareenitiChopra
— Socially Responsible (@SocialResponse8) March 23, 2023
Or would be Pareeniti Chaddha pic.twitter.com/dyheoMbru8
ہارڈی سندھو نے بتایا کہ کوڈ نیم ترنگا کی شوٹنگ کے دوران پری نیتی نے شادی کرنے کی بات کی تھی اور اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ شادی تب ہی کریں گی جب انہیں لگے گا کہ انہیں صحیح آدمی مل گیا ہے۔