ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر 

Flight schedule disturbed,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)طیاروں میں کمی اور فنی وجوہات کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر رہا، لاہور آنے اورجانے والی ملکی و غیر ملکی 10پروازیں منسوخ، 7تاخیر کا شکار رہیں۔ 
مشہد سے لاہور آنے والی تہران ائیرکی پرواز ایچ ایچ 7207 اور مشہد جانے والی تہران ائیر کی پرواز ایچ ایچ 7208 کو منسوخ کردیا گیا۔ بغداد سے لاہور آنے والی فلائی بغداد کی پرواز آئی ایف 434اور بغداد جانے والی پرواز آئی ایف 344 ، کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ائیر کی پرواز نائن پی 840، کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 841 کو منسوخ کردیا گیا۔

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 اور کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کردی گئیں۔کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 ، لاہور سے کراچی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 525 کو منسوخ کردیا گیا۔

 دوسری جانب متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار بھی رہیں۔ لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہی۔ دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 تین گھنٹے، جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 دو گھنٹے  جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 دو گھنٹے پندرہ منٹ لیٹ پہنچی۔