ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری احتیاط کریں ،غریب کی سواری بھی غیر محفوظ

شہری احتیاط کریں ،غریب کی سواری بھی غیر محفوظ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ہو گئی ،رواں سال کے پہلے اڑھائی ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 143 مقدمات درج ہوئے۔

سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن 53 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ سول لائنز اور صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 25، 25 مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کے 18 مقدمات درج کئے گئے۔
 ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 17اورسٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے 5 مقدمات درج ہوئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سائیکل چوری کی وارداتیں پولیس ریکارڈ میں درج اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔بیشتر متاثرین پولیس کے ناروا سلوک کی وجہ سے درخواست نہیں دیتے۔