سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ کاش اب بھی چیف جسٹس خیال کریں اور فل بنچ بنا دیں،اس بنچ سے فیصلہ کرانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ،چیف جسٹس فل کورٹ بٹھا دیں تو یہ قوم فیصلہ مانے گی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ چیف جسٹس نے کہا کئی لوگ جیلیں کاٹ کر اسمبلی میں تقاریر کرتے ہیں ،اتحادی حکومت نے موجودہ بنچ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، عمران نیازی نے مجھے 2 مرتبہ جیل بھجوایا وہ تو تیسری مرتبہ بھی جیل بھیجنا چاہتاتھا، عمران نیازی کی صرف ایک سوچ تھی کہ اپوزیشن کو جیل میں ڈالا جائے،عمران نیازی کے دور میں ہی مجھے ضمانت ملی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ نظریئے کیلئے جیل کاٹنے کی تاریخ بھری پڑی ہے ،میں نے کسی کریمنل کیس میں جیل نہیں کاٹی، میں اس معزز ایوان میں موجود ہوں، کیا یہ بے توقیری کی بات ہے یا عزت کی، ان کاکہناتھا کہ اگر عمران نیازی کی اہلیہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں تو مریم نواز بھی نہیں تھی انھیں کیوں گرفتار کیا گیا؟