سیاحوں کیلئے خوشخبری،حکومت پنجاب کا ایک اور احسن قدم

سیاحوں کیلئے خوشخبری،حکومت پنجاب کا ایک اور احسن قدم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران حکومت پنجاب نے لاہور کے تمام اہم ثقافتی و سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

  نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں موجود تمام اہم ثقافتی مقامات کی بحالی اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، آغا خان فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے بادشاہی مسجد، شالامارباغ، مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نورجہاں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ جبکہ اجلاس میں شالامارباغ، مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نورجہاں کو والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کےزیرانتظام کرنیکی تجویز دی گئی اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ بادشاہی مسجد لاہو ر کی پہچان او رشناخت بن چکی ہے، بادشاہی مسجد کی عمارت کے دیگر حصوں کی بھی تزئین و آرائش کی جائےگی، بادشاہی مسجدکی بحالی ، تزئین وآرائش کیلئےدرکارفنڈز مہیا کئے جائیں گے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے بادامی باغ تک بحالی کا پراجیکٹ 22 ملین یورو کی لاگت سےمکمل ہو گا، شاہی قلعہ کے 24 تاریخی مقامات میں سے 15 پر بحالی کا کام تکمیل کے قریب ہے اوربارود خانہ مطبخ کی بحالی سیاحوں کیلئے دلکشی کا باعث بن رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer