سٹی 42: ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور مہنگائی کی رفتار مزید بڑھے گی ۔