ویب ڈیسک: لاہور ،قصور، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کے باعث آج اور کل اسلام آباد، پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا۔
دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے بعد کوہ سلیمان رینج میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق این 50 قومی شاہراہ دھاناسر کو کلیئر کر کے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ، بارش سے گندم کی فصل کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔