(عابد چودھری)راستہ نہ دینے کا معاملہ، مسلح ملزم نے کار سوار کو تشدد کا نشانہ بنا کر گاڑی پر فائرنگ کر دی،سی سی ٹی وی سامنے آ گئی مگر پولیس حرکت میں نہ آئی۔
گوالمنڈی میں نسبت روڈ پر راستہ نہ دینے پر کارسوار ملزم نے دوسرے کارسوار پر پہلے تشدد کیا پھر فائرنگ کردی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہران گاڑی میں موجود افراد نے گلی میں گاڑی لگا رکھی تھی اور راستہ مانگنے پر مسلح ملزم نے کارسوارکو تشدد کا نشانہ بنا دیا.
اور پھرملزم نے راہگیروں کی موجودگی میں گاڑی پرفائرنگ کردی، جبکہ ملزم فائرنگ کےبعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، شہری احمد نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ گوالمنڈی میں درخواست دی، مگرسی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کیا نہ ہی ملزم کو حراست میں لیا گیا۔