ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد مسترد، وزیر اعظم نے ہنستے ہوئے تصویر شیئر کردی

تحریک عدم اعتماد مسترد، وزیر اعظم نے ہنستے ہوئے تصویر شیئر کردی
کیپشن: Pm Imran Khan Pic Viral
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ہنستی ہوئی تصویر شیئر کی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر  ہنستی ہوئی تصویر شیئر کی۔

تاہم عمران خان  نے تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سنسنی خیز اجلاس میں  ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور اسے آئین کے منافی قرار دیا اور قرارداد کو مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج ہیں جب کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آئین کے خلاف ورزی پر استعفیٰ دے دیا ہے۔