بلاول بھٹو کا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کیخلاف آج سپریم کورٹ جانےکااعلان کر دیا۔

ایک بیان میں چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم وزیراعظم  کو عدم اعتماد میں شکست دلوائیں گے، اپنا آئینی حق منوانے تک دھرنا جاری رکھیں گے، ڈپٹی سپیکر نے آخری موقع پر غیر آئینی کام کیا ہے، پاکستان کا آئین توڑا گیا ہے, پاکستان کے آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے۔

بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ اپنے وکلا  کے ذریعے آج ہی سپریم کورٹ جائیں گے کہ عدم  اعتماد  پر ووٹنگ کرائی جائے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آ چکی ہے وہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے ۔

چیئرمین پی پی کا مزید  کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، یہ بچگانہ حرکت ہے، یہ میدان سے بھاگنا ہے، عمران خان اپنے آپ کو ایکسپوز کرچکاہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ جمہوریت اور آئین کا ساتھ دیں۔

واضح رہےکہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا، بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا، انہوں نے یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اٹھایا۔