(سٹی 42)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی، اب نئے الیکشن ہونگے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔اب صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔
اسمبلی ٹوٹ چکی۔ اب EVM مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو اپنا ووٹ پر الیکشن ہوں گے۔کیونکہ اسمبلی یہ قوانین پاس کر چکی۔ اب کسی صورت اس کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتا۔ مبارک پاکستانیوں مبارک سمندر پار پاکستانیوں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 3, 2022
اب لگے کا الیکشن میں میدان۔ اب عوام فیصلہ کرے گی غدار یا کپتان
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی ہیں، اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن ہوں گے اور سمندر پار پاکستانی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے کیونکہ قومی اسمبلی اس قانون کو منظور کر چکی ہے۔
#surprise
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022
اک کھلاڑی
باقی سب اناڑی pic.twitter.com/dzNY7eAaOs
دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کیسا لگا سرپرائز، اک کھلاڑی باقی سب اناڑی ہیں، اسلام آباد میں ٹشو پیپرز کی کمی ہوگئی۔
New elections will be held in 90 days
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022
انہوں نے کہا کہ غداروں کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہے، نئے انتخابات 90 روز میں ہونگے، پارلیمنٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق مل چکا ہے اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے غدار بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ ڈالنے کا حق اب واپس نہیں لے سکتے۔
غداروں کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ غداروں اور ضمیر فروشوں عوام میں آؤ بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو۔ اب آپکو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گے۔
دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے pic.twitter.com/wEaLB0mxLY
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022