ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر حکومت کی قانونی ٹیم میں ہلچل۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل  راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، حکومت کا مزید دفاع نہیں کرسکتا۔اس سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتا۔  اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ 

دوسری جانب صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ معاملے پر تاخیر نہ کریں۔ فوری مداخلت کریں۔ موجودہ حالات پر ابھی سیشن کریں۔