(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا جس پر حکومتی رہنماؤں کا ردعمل سامنےآگیا ۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کی کارروائی کے باقاعدہ آغاز پر وزیر قانون و انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک اعتماد آئینی حق ہے،تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت لائی جاتی ہے، آئین کے آرٹیکل 5اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے، کیا پاکستان کے عوام کٹھ پتلیاں ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنی رولنگ میں کہا کہ یہ قرارداد آئین کے منافی ہے اس لیے اسپیکر کی رولنگ کے مطابق اسے مسترد کیا جاتا ہے. ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازش کو ناکام بنا دیا۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022
اور وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا جس پر حکومتی رہنماؤں کے ردعمل آنا شروع ہوگئے،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ غداروں کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔
فرخ حبیب نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازش کو ناکام بنا دیا، انہوں نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔
مبارک ہو پاکستان! الحمدللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 3, 2022
باطل کو شکست - حق کی فتح
سینیٹر فیصل جاوید خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ باطل کو شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوگئی۔
پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 3, 2022
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد نے بھی لکھا کہ بولا تھا لگ پتہ جائے گا۔
اسد عمر نے مزید لکھا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں۔
حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور لکھتے ہیں کہ ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو، ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) April 3, 2022
تلاطم خیز موجوں سے وہ کبھی گھبرایا نہیں کرتے