ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ بڑی خبر آگئی

نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد سےسیاسی ماحول انتہائی گرم ہے، آج قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ووٹنگ ہوگئی،  جس میں یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے یا فارغ ہوجائیں گے۔

ملک میں جہاں تحریک عدم اعتماد کا شور ہے وہیں نواز شریف کے وطن واپس آنے کا معاملہ بھی زیر بحث ہے کہ وہ کب وطن واپس آئیں گے، کچھ  تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آجائیں گے تاہم اب لندن میں موجود میاں نواز شریف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف رمضان المبارک کے آخری 10 دن مدینہ منورہ میں گزاریں گے  اور وہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کرکے سفر کے بارے میں ہدایت لیں گے، نواز شریف جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں مگر وہ مناسب صورتحال کا انتظار کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ نواز شریف لاہور کے بجائے اسلام آباد یا پشاور میں لینڈ کریں گے جہاں سے انہیں ایک بڑے جلوس میں لاہور لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں ہیں جہاں وہ طبی بنیادوں پر آٹھ ماہ کی ضمانت پر گئے تھے، نوازشریف پر گزشتہ رات لندن میں نوجوان نے حملے کی کوشش کی، نوجوان نے موبائل نواز شریف کو مارا مگر وہ  اُن کے گارڈ کو لگ گیا۔