(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل نے آج قومی اسمبلی میں ہونے والی تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ اہلیہ بھی موجود تھیں۔ اپنے پیغام میں اداکار نے کہا کہ 'خان صاحب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے، اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا۔
ثناء فیصل نے عمران خان کے لیے کہا کہ 'ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ ہے ۔فیصل قریشی نے عمران خان کے لئے اپنی ے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ 'اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
View this post on Instagram