سٹی 42: بنگلہ دیش میں جاری سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 185 رنزبنائے۔ بدرمنیرنے نصف سینچری اسکور کی معین اسلم نے 33 رنزبنائے۔
186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر127 رنزبناسکی۔ روی نے 28 جبکہ پرکاش نے 26 رنزاسکورکئے، پاکستان کی جانب سے انیس جاویداور شاہ زیب حیدرنے 2دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔