ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی خرید کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

گندم کی خرید کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے گندم خرید پالیسی2020-21 کے ضمن میں اعلی سطحی اجلاس، اجلاس میں 50 فیصد گندم ہدف پورا کرنے کے بعد پرائیویٹ خریدار کو گندم خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔      

محکمہ خوراک پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے گندم خرید پالیسی 2020-21 کے ضمن میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود، ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد محبوب کے علاوہ ڈائریکٹر خوراک پنجاب واجد علی شاہ، پنجاب کے مختلف اضلاع کے کمشنر زو ڈپٹی کمشنرز نے وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں گندم خریداری پالیسی 2020-21 کے نمایاں خودوخال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر فوڈ واجد علی شاہ نے ویٹ پروکیورمنٹ پالیسی2020- 21 کے تحت محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی موجودہ ریلیزاینڈ سٹاک پوزیشن، موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات، بلک پرچیز کے لئے فلور ملز کا انتخاب، گندم کی بین الاضلاع اور بین الصوبائی موومنٹ اور گندم خریداری مہم کے آغاز کے پروگرام جیسے امور پر تفصیلی بریفنگ دی-

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ رواں سیزن گندم کا ایک بڑا ٹارگٹ 45 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ محکمہ خوراک پنجاب سپلائی چین میکنزم کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گا-

ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ فلورملز کو بلک پرچیز کی اجازت نہیں دی جائے گی- اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ خوراک پنجاب 50 فیصد گندم کے ہدف کو پروکیور کرنے کے بعد ہی پرائیویٹ خریدار کو گندم خریدنے کی اجازت دے گا۔