ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس نے عمرہ زائرین مشکلات بڑھا دیں

کورونا وائرس نے عمرہ زائرین مشکلات بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) لاہور، اوکاڑہ، اور چیچہ وطنی کے باسٹھ عمرہ زائرین کا گروپ فلائیٹ آپریشن معطلی کے باعث پھنس گیا۔

کورونا وائرس کے باعث فلائیٹ معطلی کے باعث مکہ میں باسٹھ عمرہ زائرین پھنس گئے، شاہراہ ابراہیم الخلیل ہوٹل میں باسٹھ عمرہ زائرین مقیم ہیں۔

عمرہ زائرین کے مطابق 13 مارچ کو بعذریہ کویت ایئر جدہ سے لاہور واپسی تھی لیکن ویزوں کی مدت بھی اکیس مارچ کو ختم ہوگئی اور مزید اخراجات بھی ادا نہیں کرسکتے۔

عمرہ زائرین نے حکومت پاکستان سے واپسی کے انتظامات کا مطالبہ کردیا کیونکہ ایئر لائن انتظامیہ بھی بات سننے کو تیار نہیں جبکہ ویزہ مدت ختم ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کے لیے اجازت ملی، دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتراور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

کورونا احتیاط کے تناظر میں لوگ آن لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچاجا سکے، آن لائن بکنگ کیلئے پی آئی اے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا کال سنٹرسے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس  دنیا بھر کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے 9 لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ 47 ہزار سےزائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے، ایک لاکھ 94 ہزار کے قریب لوگ صحتیاب ہوچکے، 34 ہزار افراد زندگی وموت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 36 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔