کورونا سے بچاو،سی سی پی او کی نئی ہدایات

کورونا سے بچاو،سی سی پی او کی نئی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)صدرلاہورچیمبرعرفان اقبال شیخ کی قیادت میں لاہورسپرسٹورزگراسری ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کی سی سی پی اوذوالفقار حمید سےملاقات  کی,سی سی پی اونےایک ہی فیملی کےدوسے زائد افراد کوسٹورز میں داخل نہ ہونے اورہجوم کی بجائےباہرقطاریں لگوانےسمیت دیگرہدایات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرلاہورچیمبرعرفان اقبال شیخ کی قیادت میں لاہورسپرسٹورزگراسری ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کی سی سی پی اوذوالفقار حمید سےملاقات  کی,ملاقات میں صدرلاہور چیمبرعرفان اقبال شیخ،نائب صدر میاں زاہد جاوید،صدر سپرسٹورز گراسری ایسوسی ایشن احمد نواز اورجنرل سیکرٹری عمران سلیمی سمیت دیگرشامل تھے.

سی سی پی اوذوالفقارحمید نےسٹورز انتظامیہ کوپانچ بجےکے بعد کیش ہینڈلنگ اوردیگرامورکیلئےآدھا گھنٹہ کی مشروط مہلت دیدی،سی سی پی اونےکہا کہ اس دوران کم سےکم لائٹس آن رکھی جائیں اور کوئی صارف سٹورمیں موجود نہ ہو،،انہوں نےکہا کہ گنجائش سے کم گاہک سٹورز کےاندر بھیجےجائیں اورباقی صارفین کومناسب فاصلے پرقطاروں میں کھڑا کیا جائے۔

سی سی پی او نے مزید ہدایت سپر گراسری سٹورز کے مالکان رش سے بچیں، شام 5 بجے کے بعد پبلک ڈیلنگ بند کردیں,پولیس کے جوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کو یقینی بنائیں.

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر تھانوں میں سپرے شروع کر دیا گیا ہے، سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہاتھا کہ،پہلے مرحلے میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ڈیفنس سرکل کے 3 تھانوں میں سپرے کیا گیا, ماہرین کی ٹیم نے تھانوں کے تمام حصوں میں کیمیکلز کے ساتھ صفائی کی۔

مرحلہ وار تمام پولیس دفاتر اور تھانوں میں جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے،تھانوں میں پبلک ڈیلنگ کے باعث کورونا کا خطرہ زیادہ ہے،پنجاب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خوف وہراس پھیلا دیا ہے،جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے، اہلکاروں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کر رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer