ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون میں سختی ،گھر سے باہر نکلنے والے ذلیل وخوار

لاک ڈائون میں سختی ،گھر سے باہر نکلنے والے ذلیل وخوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاون کے دوران پولیس نے سختی کرتے ہوئے اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔نماز جمعہ کے وقت بھی سختی کی گئی جگہ جگہ ٹریفک کو روکا گیا ،بلاوجہ گھر سے با ہر نکلنے والوں کو پولیس نے سڑک پر کھڑا کیے رکھا،کئی شہریوں کو تو لمبے چکر بھی کا ٹنے پڑے۔


لاہور پولیس نے لاک ڈائون کے دوران ناکوں پر سختی کردی اور شہر کی اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور ناکوں پر پولیس لائنز سے مزید نفری تعینات کر دی گئی ،ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق فیروز پور روڈ جنرل ہسپتال سے اسلام پورہ۔جیل روڑ لبرٹی سے قرطبہ چوک تک اور پل نہر مال روڑ سے جمخانہ تک جبکہ جی پی او چوک سے آزادی فلائی آور اور مغلپورہ شالیمار لنک روڑ ۔ایک موریہ پل ، جی ٹی روڈ دروغہ والا سڑک کو بند کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے ٹریفک کو بند کیا گیا۔

اسی طرح کینٹ ایئریا کو تو مکمل لاک ڈائون کیا گیا ہے فوجی جوانوں اور وہاں کے رہائشیوں کے علاوہ کینٹ ائیریا میں کوئی آسکتا ہے اور نہ ہی کوئی کینٹ سے باہر جاسکتا ہے،فوجی ناکوں پر انتہائی سختی کی گئی ہے۔

 یاد رہے دنیا بھر میں تباہی مچانے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک بھر میں  کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 36 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ترجمان محکمہ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں آج کورونا کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد  204 ہوگئی، لاہور میں  مہلک وائرس 5 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے،  پنجاب میں  کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں  کورونا مریضوں کی تعداد 928 تک جا پہنچی جبکہ 11 اموات ہوئی ہیں۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer