تبلیغی اجتماع اور شرکاء کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات جاری

تبلیغی اجتماع اور شرکاء کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں تبلیغی اجتماع اور شرکاء کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات جاری کردیں، تبلیغی مراکز میں شرکاء کو آئسولیشن میں رکھنے اور ان کو ملنے والے عزیز و اقارب کو دس روز تک گھروں میں الگ رکھنے کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے تبلیغی مراکز میں آنے والوں کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو پیار سے ڈیل کیا جائے،ایسےافراد کو مرکز کے اندر بھی آئسولیشن کی حالت میں رکھا جائے، ان افراد کو ہر طرح کی خوردونوش اورروزمرہ کی اشیا کی ترسیل یقینی بنائے جائے، ان کے ساتھ کوئی باہر سے ملنے آئے نہ یہ کس کو ملیں۔

 تبلیغی جماعت کے دیگر ارکان جن افراد سے ملے ہیں انہیں بھی  10روز گھروں میں آئسولیشن کی حالت میں رکھا جائے، ان کی جماعت کے عہدیداران اور انتظامیہ کے ذریعے تمام ہدایات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک بھر میں مزید 100 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص  ہوئی ہے، جس کے باعث متاثرین کی تعداد 2045 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے، جبکہ 107 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

31 مارچ کو لاہور میں منعقد تبلیغی اجتما ع کے 100 شرکاء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد  اجتما ع کو بھی روک دیا گیا اور اس میں شرکت کرنے والوں کی سکریننگ کیلئے فہرست تیار کی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث   پنجاب حکومت  کی جانب سے  لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے، آج لاک ڈاؤ ن کا11 واں روز ہے ، پنجاب کی مارکیٹیں، پلازے، سینما گھر،  شادی  ہالز تعلیمی ادارے سب بند ہیں، ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer