ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

بزدار سرکار نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے206 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے  10لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ50ہزار سےزائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ملک بھر میں مزید 95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص  ہوئی ہے، جس کے باعث متاثرین کی تعداد 2038 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے، جبکہ 107 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کو لاک ڈاؤن کردیا، آج لاک ڈاؤن کا 11 واں روز ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے، سینماگھر ، شادی ہالز، مارکیٹیں، شاپنگ مالز بند ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے  غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق طبقہ کیلئے  انصاف امداد پروگرام شروع کیا گیا، شہریوں کو اپنی رجسٹریشن کے لیے  انصاف ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور8070 پر اپنے کوائف میسج کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد انہیں بذریعہ موبائل کیش 4000 روپے ماہانہ مالی  امداد فراہم کی جائےگی۔

پنجاب حکومت  نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو مالی امداد کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، ذرائع کے مطابق تین دن میں دس لاکھ لوگوں نے انصاف ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے 90 لاکھ فارم جمع کرائے ہیں، جبکہ 5 لاکھ 14 ہزار افراد نے اپنے کوائف میسج کیےہیں، لیکن میسج بھیجنے والوں کو جواب میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی جا رہی ہے، مگر ابھی تک کسی بھی ضلعی دفتر میں کوئی رجسٹریشن کاؤنٹر نہیں بنایا گیا اور نہ ہی لوگوں کو اس حوالے سے کوئی معلومات دی جا رہی ہیں کہ وہ رجسٹریشن کہاں اور کیسے کرا سکتےہیں، جس کے باعث لاکھوں لوگ پریشانی کا شکارہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer