ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی نہ کرنے کے حکومتی احکامات نظرانداز

مہنگائی نہ کرنے کے حکومتی احکامات نظرانداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا وائرس کےپیشِ نظرمہنگائی نہ کرنےکےحکومتی احکامات نظراندازہونےلگے۔ کہیں آٹےکابحران توکہیں آٹامہنگےداموں فروخت ہونےلگا۔ کئی یوٹیلٹی اسٹورزسےروزمرہ کی اشیاءغائب ہوگئیں۔
ایک طرف کرونا تو دوسری طرف مہنگائی, عوام کی جان پر بن آئی۔لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا , جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔ مرغی کی قیمتیں بهی ملک بهر میں بڑھ گيیں، لاہور  میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا. جبکہ اس میں مذید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید کہتے ہیں کہ گذشتہ دنوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پولٹری فارمرز نے طلب سے زائد برائلر مارکیٹ میں فراہم کیا جسکے باعث   قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اب برائلر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث   قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے وقت دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آبادمیں سپرفائن آٹےکاپچیس کلوکاتھیلا300روپےمہنگاہوگیا۔ قیمت 1080روپے سے 1380روپےتک پہنچ گئی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سےمختلف شہروں میں آٹےکابحران بھی پیداہوگیا۔لاہور , گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، سرگودھا، بہاولپورسمیت دیگر شہروں میں منافع خوروں نےآٹےکی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔ 20کلوآٹےکاتھیلا1000روپےتک فروخت کیاجانےلگا۔
پنجاب کےوزیرخوراک سمیع اللہ چودھری کےشہربہاولپورمیں بھی آٹااورگندم نایاب ہوگئی۔ بہاولپورکےیوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی نایاب ہوگئی۔ گجرات میں کسی بھی یوٹیلٹی اسٹورپرآٹادستیاب نہیں۔متعدداسٹورزپرآٹااورچینی غائب ہے۔

دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایک ہفتہ قبل 7 لاکھ پچاس ہزار آٹے کے 20 کلو والے تھیلے فراہم کئے جا رہے تھے تاہم اس وقت پنجاب  میں 12 لاکھ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے فراہم کر رہے ہیں۔

لاہور میں آٹے کے سپلائی 1 لاکھ 84 ہزار تھیلوں سے بڑھا کر 2 لاکھ 15 ہزار کر دی ہے۔ عاصم رضا کا کہنا تھا کہ آٹے کی صوبے بھر میں کہیں قلت نہیں ہے تاہم صارفین طلب کے مطابق آٹا خریدیں, شہر میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 805 جبکہ 10 کلو تھیلا 405 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر آٹے کے ٹرکوں کے ذریعے بھی آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہر میں چکی کا آٹا 62 سے 65 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے سرکاری گندم حاصل کرنے والی چکیوں کے لئے چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 45 روپے فی کلو مقرر ہے۔