ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھررات گئے پولیس کا چھاپہ، اہلخانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اداکارہ کے شوہر سمیت دیگرافراد کو  گرفتار کر کے لے گئی، ہنی شہزادی  نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کردی۔

جوہر ٹاؤن میں رہائش پذیراسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 15 کے قریب پولیس اہلکار گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے، اہلخانہ پر جوا کرانے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ ہنی شہزادی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنی شناخت نہیں بتائی اور شوہر سمیت گھر پر موجود دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کرکے لے گئی، اس دوران پولیس نے گھر کا سامان اور دروازے بھی توڑ ڈالے، اہلکار3 لاکھ کیش اورقیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی پر ہنی شہزادی آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب جوہر ٹاؤن تھانہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ 2014 میں بھی اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، نامعلوم افراد نےاداکارہ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند  فائرنگ کی تھی  تاہم وہ محفوظ رہیں لیکن ان کی بھابھی کوثر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئیں، فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer