خدارا مدد کرتے وقت ویڈیوز نہ بنائیں، فیصل قریشی اور نیلم منیر کی اپیل

خدارا مدد کرتے وقت ویڈیوز نہ بنائیں، فیصل قریشی اور نیلم منیر کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ نیلم منیر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ مدد کرتے وقت تصویریں اور ویڈیوز نہ بنائیں، امداد وصول کرنے والوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔

موجودہ صورتحال میں کہ جب ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے جو یومیہ اجرت پر زندگی بسر کرنے والوں کے لیے ایک مشکل کی گھڑی ہے، حکومت سمیت مخیر حضرات کی بڑی تعداد ایسے لوگوں کی مدد کررہی ہے لیکن ان میں سے بعض تشہیر کی غرض سے تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں۔ ایسے تمام لوگوں سے فیصل قریشی نے درخواست کی ہے کہ کسی کی مجبوری کا فائدہ نہ اٹھائیں، کیونکہ امداد وصول کرنے والے مجبوری میں یہ کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لوگوں کی مجبوری کو عوام میں مقبول ہونے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ وقت بڑی ظالم چیز ہے ۔

دوسری جانب اداکارہ نیلم منیر نے بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔ نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں ذاتی اپیل ہے کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی تھی کہ جو لوگ موجودہ صورتحال میں دن و رات دوسروں کی مدد اور خدمت کرنے والوں خواہ وہ ڈلیوری بوائے ہو یا گھروں پر کام کرنے والے ملازم، ہمیں ایسے لوگوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

View this post on Instagram

Personal Appeal ????

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

Malik Sultan Awan

Content Writer