(ذیشان نذیر) فلم مولا جٹ ری میک کی کاسٹ اور پروڈیوسر کو نوٹسز جاری، ایف آئی اے نے سابق رجسٹرار کاپی رائٹ محمد قذافی رند، کامران لاشاری، بلال لاشاری سمیت دیگر پروڈیوسرز کو5 اپریل کو طلب کرلیا.
ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسز کے مطابق کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چیئرمین باہو فلمز کارپوریشن محمد سرور بھٹی نے فلم مولا جٹ کی ری میک پر کارروائی کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔ محمد سرور بھٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ مولا جٹ ری میک پر پروڈیوسرز کامران لاشاری، بلال لاشاری، عمارہ حکمت اور محمد نواز ناصر ادیب نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ اپریل کو طلب کرلیا ہے۔