اوپن لیٹر پرچلنے والی گاڑیاں محکمہ ایکسائز کے ریڈار پر

اوپن لیٹر پرچلنے والی گاڑیاں محکمہ ایکسائز کے ریڈار پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) محکمہ ایکسائزکا شہر کی اہم شاہراہوں پر جنرل ہولڈاپ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی اور اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر تے ہوئےٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی،ای ٹی اوز کی سربراہی میں ٹھوکر،لبرٹی،واپڈا ٹاؤن ،شادمان،ڈیفنس میں ناکے لگا دیئے گئے، محکمہ ایکسائز حکام کاکہناتھاکہ ٹوکن ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی ہدایت پرکارروائی شام تک جاری رہےگی۔

علاوہ ازیں اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی جائے گی،ایکسائز حکام نےپنجاب میں رجسٹر ہو نے والی گاڑیوں کے مالکان کو  ٹوکن اپ ڈیٹ کر نے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی جبکہ ایکسائز حکام نے ای چالان سسٹم کو کامیاب بنانے کیلئے گاڑیوں کے مالکان کی آن لائن تصدیق کرنے کی حکمت عملی طے کی ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer