ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون ٹیچرکے ہراساں ہونے پر فرسٹ ایئر کا طالب علم قاتل بن گیا

خاتون ٹیچرکے ہراساں ہونے پر فرسٹ ایئر کا طالب علم قاتل بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر 50 سالہ شخص کو قتل کرنے والا طالب علم ساتھی سمیت گرفتار، 16 سالہ ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول انکی استاد  کو نازيبا ايس ايم ايس بھیجتا تھا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق خاتون ٹیچر  کو ہراساں کرنے پرغصہ اور انتقام، فرسٹ ایئر کا طالب علم قاتل بن گيا۔ آئی کام  کے طالب علم توحیدے 50 سالہ اصغر کو ايک ماہ قبل لوہاری کے علاقے ميں فائرنگ کرکے گھر کی دہلیز پر قتل کیا۔

ملزم کا کہنا ہے مقتول اصغرانکی  استاد کو  نازیبا ایس ایم ایس اور  کالز کرکے تنگ کرتا تھا۔ قتل کی واردات میں توحید  کے دوست موسیٰ نے اس کی مد د  کی تھی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکر لیا ہے۔

اسلامپورہ انویسٹی  گیشن  پولیس  نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا پی ا ے بن کر لوگوں کو فون کالز کرنے والے ملزم لیاقت حسین کو بھی گرفتار کر لیا۔ جبکہ بھاٹی گیٹ میں پچاس سالہ شخص کو دوران واردات قتل کرنے والے تین ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔