علی اکبر:گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی ملاقات، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ صحت مند معاشرہ خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر کی جانب سے گورنر پنجاب کو صحت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا گیا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔