شہزاد خان: شہر میں گھی چینی اورآئل کی سرکاری نرخنامےکےبرعکس اضافی قیمتوں پرفروخت جاری۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گھی چینی اورآئل کی سرکاری نرخنامےکےبرعکس اضافی قیمتوں پرفروخت جاری ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی 137روپے کی بجائے150روپےفی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ درجہ اول گھی 148کی بجائے 160روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئل کے سرکاری نرخ158جبکہ فروخت170کے حساب سے جاری ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:توڑ دو 4،2 افسروں کی گردن،سی سی پی او کی شامت آگئی
دوسری جانب چینی کا 50کلوکےتھیلے کی قیمت میں100روپے اضافہ کر دیا گیا۔ چینی کا 50کلوکےتھیلے کی قیمت میں100روپے اضافہ کے ساتھ 2500 کا ہو گیا۔جبکہ چینی کی تھوک کی قیمت 50روپے پرچون میں 54روپےفی کلو ہو گی۔