گرمی سے پریشان لاہوریئے خوش ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے زبردست پیشگوئی کردی

گرمی سے پریشان لاہوریئے خوش ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے زبردست پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمل دلدار) لاہور کو بادلوں نےاپنے گھیرے میں لے لیا، شہر کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی سے مرجھائے چہروں پر بہار آگئی ہے،محکمہ موسمیات نے بھی زندہ دلان لاہوریوں کو خوشخبری سنادی۔

لاہور میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بوندا باندی سے باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا ، گرمی بھاگ گئی ہے، بہار کا موسم ہو اور پھر بادلوں اور ٹھنڈی ہوائوں کا راج شہریوں پر قیامت ڈھاتا ہے، ہر چہرہ خوشی سے کھل اُٹھتا ہے، لاہور کے خوشگوار موسم نے دل کا موسم بھی سہانا کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پورا ہفتہ موسم خوشگوار اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، البتہ جمعرات اور جمعہ کے روز شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں، بارش سے شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔