ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، عوام بڑے حادثے سے بچ گئی

 دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، عوام بڑے حادثے سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حیدرآباد میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔ 

کے مطابق حیدرآباد میں سحرش نگر پھاٹک کے قریب اپ ٹریک پر بم برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر خودساختہ بم (آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنا دیا۔ 

 بم ڈسپوزل اسکواڈ  کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی میں ڈیڑھ سو سے دو سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا،  آئی ای ڈی بلاسٹ ہونے کی صورت میں ڈیڑھ سے 2 فٹ ٹریک تباہ ہو سکتا تھا، 

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والی تمام بڑی ٹرینوں کا وقت شام میں ہوتا ہے،  بم کی اطلاع ملنے پر ٹرینوں کو کوٹری ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔