ویب ڈیسک : ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ بکنگ سسٹم بنانے کا حکم دے دیا۔
ڈی جی مصطفی جمال کی قیادت میں یہ ہدایت زونل دفاتر میں پاسپورٹ درخواست دہندگان کی سہولت میں اضافے کی جانب ایک قدم ہے۔درخواست دہندگان کے لیے سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لئے انہوں نے ایس ایم ایس الرٹس کے ذریعے نوٹیفکیشن سسٹم کی تجویز پیش کی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں ای پاسپورٹ کی سہولت شروع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جون میں ای پاسپورٹ متعارف کرانے کا مقصد پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانا ہے۔