سعید احمد : عالمی اداروں نے پی آئی اے کے ساتھ چلنے سے انکار کردیا ، قرض کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے لیز پر حاصل کیے گئے 4 بوئنگ777طیارے اور 5ایئر بس320طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ملک کی منفی کریڈٹ ریٹنگ اور زر مبادلہ کیلئے اسٹیٹ بینک پر انحصار کے باعث عالمی اداروں نے پی آئی اے کے ساتھ مل کر چلنے سے انکار کیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے 4 بوئنگ777طیارے اور5ایئر بس320طیارے لیز پر حاصل کئے گئے ہیں جو قرضے کی عدم ادائیگی پر گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ لیزنگ کمپنیوں نے ٹرپل سی کے حامل کریڈٹ ریٹنگ والے ملک کے اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مدد سے پی آئی اے کو ملنے والی ادائیگیاں بھی رک گئی ہیں۔پی آئی اے کو اپنی ضروری ادائیگیوں سے بھی قاصر ہے۔ بین الاقوامی ادائیگیوں میں سو ملین ڈالر سے زائد کی رقم واجب الادا ہے جن میں جہازوں ، انجن لیز کے پیسے اور قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔ قرضوں کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں تو پی آئی اے کا 31جہازوں پر مشتمل فلیٹ 14جہازوں پر آجائے گا۔