سٹی 42: سرگودھا لاہور روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم سے کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق و گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد کار میں پھنسے ہیں،سرگودھا لاہور روڈ پر کار اور ٹرک کا تصادم ہوا ہے جسکے نتیجہ میں پانچ افراد جانبحق ہوئے ہیں . حادثہ میں جانبحق ہونے والوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔ بدقسمت کیری وین فیصل آباد سے سرگودھا آرہی تھی ۔ تین شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سرگودھا وین میں 8افراد سوار تھے ۔ سرگودھا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔سرگودھا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔