ویب ڈیسک: ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
کینجھر جھیل کے قریب مچھلی کے تالاب سے مچھلی لے کر آنے والے ماہی گیروں کی پک اپ قومی شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موقع پر 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا گیا جہاں پر ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔