بڑی خوشخبری، بینک صارفین کے تمام چارجز ختم کردیے گئے

SBP Removes Bank Charges on Flood Relief Donations
کیپشن: SBP Bank
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیہ دینے والے صارفین کےتمام بینک چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے کہا کہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیہ کرنے پر صارفین سے کسی قسم کی لین دین کی فیس نہیں لی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام بینک/مائیکروفنانس بینک/ادائیگی کی سکیمیں لین دین سے متعلق صارفین سے کوئی چارجز وصول نہیں کریں گی جیسے انٹرچینج ریئمبرسمنٹ فیس (IRF)، مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR)، مرچنٹ آئی ڈی فیس، سکیم فیس، انٹر چینج فیس۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہناتھا کہ بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT) فیس یا کوئی دوسری ادائیگی سے متعلق فیس جو وزیراعظم ریلیف فنڈ 2022 میں عطیات/ ادائیگیوں کے لیے کی گئی لین دین پر لاگو ہو سکتی ہے۔

حکومت پنجاب نے سیلاب میں امدادی عطیات کے لیے ایک ویب سائٹ شروع بھی لانچ کی ہےجس کی مدد سے صارفین کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے دنیا بھر سے امداد بھیج سکتے ہیں۔

مزید برآں ویب سائٹ استعمال کرنے میں کافی آسان ہے اور صارفین اپنا نام، ای میل اور رقم جتنی رقم عطیہ کرنی وہ لکھنی ہے، اس کے بعد ایک باکس کو 'پر' کرنا ہوگا جس میں رقم بھیجنے والے سے تمام متعلقہ تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer