(راؤ دلشاد) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر لاہور شہر کے 18 سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو دور کرنے اور خستہ حال سکولوں کی بحالی کا فیصلہ، پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے مختص کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے بتایاکہ رواں مالی سال 23 /2022 میں پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے سہولیات کے فقدان کو دور کیا جائے گا۔ایک سکول پر شیڈ اور دو خستہ حال سکولوں کی مرمت کی جائے گی جس کے لئے محکمہ ایجوکیشن کو اس کام کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گورنمنٹ پرائمری سکول صوئے آصل لاہور،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ ،گورنمنٹ تہذیب البنات سکول ٹاؤن شپ ،گورنمنٹ ہائی سکول والٹن،گورنمنٹ ہائی سکول سرائچ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مانگا ،گورنمنٹ پرائمری سکول پٹھانکے لاہور،گورنمنٹ پرائمری سکول مناواں،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گھیر، گورنمنٹ پرائمری سکول دھلم ،گورنمنٹ اسلامیہ گرلز پرائمری سکول پنج پیر مغلپورہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔