(علی ساہی)لاہورسمیت پنجاب بھر میں گینگ کے واقعات میں اضافہ ،رواں سال اب تک لاہور میں ڈیڑھ سو فیصد جبکہ پنجاب بھر میں 168 خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
پنجاب میں گینگ ریپ کے واقعات پولیس کے کنٹرول میں نہ رہے۔پولیس کے دعوؤں کے باوجود درندوں کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کے واقعات دن بدن بڑھنے لگے ہیں۔پولیس کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ابتک لاہور میں 15خواتین کودرندوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
گزشتہ سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران گینگ ریپ کے صرف 6واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ پنجاب بھر میں گینگ ریپ کے 168جبکہ گزشتہ سال 116 کیسز درج ہوئے تھے۔ گینگ ریپ کے کیسز میں اضافے کے باوجود پولیس صرف دعوؤں کی حدتک محدود ہے۔ الگ جینڈرکرائم سیل تو بنا دیئے گئے ہیں لیکن ابھی تک اعلان کردہ جینڈر کرائم کی سیٹ کی منظوری نہیں ہوسکی۔