عوام کیلئے بری خبر، گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عوام کیلئے بری خبر، گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
کیپشن: Ghee and Cooking Oil
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) سیلاب میں دالوں، چاول اور کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان، منڈیوں میں ترسیل متاثر، اکبری منڈی میں دالوں کی قیمتیں 10 سے 30 روپے تک بڑھ گئیں، گھی اور تیل بھی مہنگا ہوگیا۔

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے باعث دالوں، چاول،مکئی اور کپاس کی فصلوں کوشدید نقصان پہنچا ہے، منڈیوں میں اجناس کی ترسیل متاثر ہونے سے اشیاخورونوش کی قلت نے سر اٹھانا شروع کردیا ، شہر کی اوپن مارکیٹ میں دالیں 30 روپے تک مہنگی ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب شہر کی اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کا گھی اور آئل 4 روپے مہنگا ہوگیا ہے، اضافے کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں گھی کی  قیمت 489 روپے کلو ہوگئی ہے، جبکہ پرچون میں گھی اور تیل کا نرخ 10 روپے بڑھ کر 500 روپے کلو ہوگیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مافیا سیلابی کیفیت سے بھی فائدہ اٹھاکر ناجائز منافع خوری میں مصروف ہے، پنجاب حکومت قیمتوں کو سختی سے کنڑول کرکے عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ نہ پڑنے دیں۔