(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ نے پولیس کو وزیراعظم ہاؤس اور مریم نواز کی سکیورٹی " سکیورٹی تھریٹ" کے مطابق کرنے کا حکم دیدیا۔
محکمہ داخلہ نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ وزیر اعظم ہاؤس اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی سکیورٹی " سکیورٹی تھریٹ" کے مطابق کردی جائے،سکیورٹی نئے سرے سے ریشنلائز کی جائے، طے کیا جائے کہ جتنی ضرورت ہے اتنی سکیورٹی دی جائے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سکیورٹی دینے کا فیصلہ لاہور پولیس کرے گی۔