ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں نے سدھارتھ شکلا کو کس بات سے منع کیا تھا؟اہم انکشاف

Sidharth Shukla
کیپشن: Sidharth Shukla
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے موت سے قبل اپنی والدہ سے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر کو وہ رات 8 بجے ایک میٹنگ سے واپس گھر پہنچے اور معمول کے مطابق  10 بجے عمارت کے کمپاؤنڈ میں جاگنگ کی۔بعد ازاں وہ گھر واپس آئے اور کھانا کھانے کے بعد سو گئے، وہ بہت کم ہی اپنی ورزش ترک کیا کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق رات کو تین بجے ان کی آنکھ کھلی اور انہوں نے والدہ ریٹا شکلا سے بے چینی اور سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس پر ان کی والدہ نے انہیں پانی دیا، اور پانی پینے کے بعد سدھارتھ سوگئے اور اس کے بعد نہیں اٹھ سکے اور سوتے میں ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

 سدھارتھ  روزانہ 3 گھنٹے ورزش کیا کرتے تھے، تاہم  کہا جا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ورزش کم کرنے کا مشورہ دیاتھا۔خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، اہل خانہ نے بھی میڈیا کو موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہی بتائی تھی۔