(ویب ڈیسک)دل کا دورہ پڑنے سے اچانک دنیا سے کوچ کرنے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی ساتھی شہناز گِل سکتے میں آگئیں۔
سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر نے شہناز گل کو شدید صدمہ پہنچایا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد کا کہنا ہے کہ شہناز کا بُرا حال ہے وہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے سرخیوں میں آنے والی پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گِل سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرچکی ہیں کہ اُنہوں نے اپنے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کرلی ہےتاہم دونوں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئی تھیں۔
View this post on Instagram