ویب ڈیسک: سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہا ہے کہ امریکہ 20 سال خطے میں رہا اور اب بھی اپنےاثاثوں کی شکل میں موجود ہے ۔
خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لئے ڈاکٹر شکیل آفریدی جیسے ایجنٹ کو استعمال کرلیا تھا تو کیا اب اس کے افغانستان میں ایجنٹ یا اثاثے موجود نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی جنرلز کہہ چکے ہیں کہ وہ خطے میں موجودگی رکھیں گے ۔ اگر پاکستان تاجکستان یا ازبکستان انہیں اڈے نہ بھی دے تو بحر ہند میں ان کے طیارہ بردار جہاز موجود ہیں وہ کسی نہ کسی شکل میں اپنی موجودگی رکھیں گے۔ امریکہ نے اسامہ بن لادن کی مرتبہ بھی بلا اجازت حملہ کیا تھا۔