طلبا کے لئے بری خبر

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)سرکاری اور نجی کالجز و سکولز کے طلبہ کیلئے بری خبر،تمام تعلیمی بورڈز رواں سال بھی طلبا کی پوزیشنز کا اعلان نہیں کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے تعلیمی بورڈ رواں سال بھی طلباء کی پوزیشنز کا اعلان نہیں کریں گے ،پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات بھی نہیں دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے رواں سال کی پروموشن پالیسی پر پنجاب بورڈز کمیٹی چیئر من نے فیصلہ کرلیا ہے۔فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔

گزشتہ سال کوروناکے باعث پرموشن پالیسی کے تحت نویں اور گیارویں جماعت کے امتحانات نہیں ہوئے تھے،تمام طلبا کو فائنل امتحانات میں نمبروں کی شرح سے پاس کر دیا گیا تھا۔رواں سال پرموشن پالیسی کے تحت تمام کلاسز کے اختیاری مضامین کے امتحانات لئے جائینگے،لازمی مضامین کے امتحانات کی بجائے پانچ نمبر اضافی دیئے جائیں گے۔اس سے قبل پہلی پوزیشن والے طلبا کو لیب ٹاپ اور انعامی رقم دی جاتی تھی۔دوسری اور تیسری پوزیشن والے طلبہ کو بھی انعامی رقم دی جاتی تھی۔