ویب ڈیسک: بالی وڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان بھی کرونا کا شکار ہوگئیں۔
ہدایت کار فرح خان نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی۔انسٹاگرام اسٹوری میں فرح خان نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ میں نے اپنا 'کالا ٹیکا' نہیں لگایا تھا۔فرح خان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد اور ویکسن لگوانے والے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
فرح خان نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ اگر میں کسی کو بھول گئی ہوں (میری بڑھتی عمر اور کم ہوتی یادداشت کی وجہ سے) تو برائے مہربانی اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ امید کرتی ہوں کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گی۔ خیال رہے کہ 3 روز قبل فرح خان کو شلپا شیٹی کے ساتھ شو کی شوٹنگ کراتے دیکھا گیا تھا۔