سیکرٹری کوآپریٹو کوانتخابات کرانے کیلئے انتظامات کاجائزہ لینے کا حکم

سیکرٹری کوآپریٹو کوانتخابات کرانے کیلئے انتظامات کاجائزہ لینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹز کے انتخابات نہ کروانے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت، عدالت نے سیکرٹری کوآپریٹو کو سیکرٹری صحت کے سامنے معاملہ اٹھانے، انتخابات کروانے کا جائزہ لینےکا حکم دیدیا۔
 تفصیلات کے مطابق   جسٹس محمد شان گل نے شہری لیاقت مرزا سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رائے شاہد سلیم پیش ہوئے۔ جسٹس محمد شان گل نے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہورہے ہیں تو کوآپریٹو سوسائٹیز کا کیا قصور ہے۔ سیکرٹری کوآپریٹو نے جواب دیا کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اسے محکمہ صحت کے سامنے اُٹھایا جائے گا۔ جسٹس محمد شان گل نے کہا ضمنی انتخابات، وکلاء، انجنئیرز اور دیگر اداروں کے انتخابات ہوئے ہیں تو یہاں کیوں نہیں کرائے جا رہے؟۔ سیکرٹری کوآپریٹو بولے آپ کی اجازت درکار ہے۔ جسٹس محمد شان گل نے کہا اجازت کی کیا بات ہے۔ درخواستگزار وکیل وقار اے شیخ نے کہاکورونا وائرس کو جواز بناکر کوآپریٹو سوسائیٹز کے سالانہ انتخابات روکے گئے ہیں۔ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹز انتخاب نہیں کروائے جا رہے، جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے تاریخ مقرر ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کے انتخابات کروانے کا حکم دے۔